ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایتھوپیا کے چالیس سے زائد فوجیوں کو ہلاک کیا ہے، الشباب کا دعوٰی

ایتھوپیا کے چالیس سے زائد فوجیوں کو ہلاک کیا ہے، الشباب کا دعوٰی

Thu, 09 Jun 2016 18:13:28  SO Admin   S.O. News Service

موغادیشو،9جون(آئی این ایس انڈیا)صومالیہ میں الشباب نے ایک حملے میں چالیس سے زائد فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ اس شدت پسند تنظیم کے ترجمان شیخ ابومعصب کے مطابق لڑائی کے دوران ایتھوپیا کے 43 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ابو معصب کے بقول ان کے جنگجوؤں نے ایتھوپیا کے فوجیوں کی ایک چھاؤنی پر حملہ کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس دوران ہلاک ہونے والے الشباب کے شدت پسندوں کی تعداد نہیں بتائی۔ ایتھوپیا قرن افریقہ میں افریقی یونین کے امن دستوں کا حصہ ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


Share: